ویسٹ انڈیز کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو جونی گریو ورلڈ کرکٹ پر برس پڑے، آئی سی سی اور دیگر ممالک کو ویسٹ انڈیز کرکٹ کمزور کرنے کا ذمے دار قرار دے دیا۔
جونی گریو نے ایک انٹرویو میں الزام لگایا ہے کہ سب چاہتے ہیں کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ دوبارہ مضبوط نہ ہو، آئی سی سی کا فنانشل ماڈل کام نہیں کر رہا۔
انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کا ریونیو مزید کم کر دیا گیا ہے، یہ اب 7 سے 5 فیصد ہے، کرکٹ کو ایک مضبوط ویسٹ انڈیز کی ضرورت ہے۔
چیف ایگزیکٹو ویسٹ انڈیز کرکٹ جونی گریو کا کہنا ہے کہ اس وقت ہر کوئی کوشش کر رہا ویسٹ انڈیز پہلے کی طرح مضبوط نہ ہو۔