وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے رمضان پیکیج کی اشیاء کا اعلیٰ معیار یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آٹا، گھی، چینی سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کے معیار پر شکایت برداشت نہیں کروں گی۔
مریم نواز کی زیرِ صدارت رمضان پیکیج کی شفاف تقسیم اور مانیٹرنگ پر اجلاس ہوا۔
اجلاس کے دوران مریم نواز کو بتایا گیا کہ رمضان پیکیج کی شفاف انداز میں مستحقین کو فراہمی کے نظام کو فول پروف بنایا گیا، لائیو ڈیش بورڈ اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے پیکیج کی تقسیم کی نگرانی کی جا رہی ہے، ہیلپ لائن قائم کر دی گئی ہے جس کا باضابطہ آغاز کل ہو گا۔
وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ رمضان ریلیف پیکیج کی تقسیم کا باضابطہ آغاز 2 رمضان سے ہو گا اور 10 رمضان تک تقسیم مکمل کرنے کا ہدف ہے۔