• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2700 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2700 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 23 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔

ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 2315 روپے اضافے سے 1 لاکھ 91 ہزار 958 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 29 ڈالر اضافے کے بعد 2115 ڈالر فی اونس ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید