پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح سے کاروبار میں اتار چڑھاؤ آتا رہا، کبھی 100 انڈیکس مثبت دکھائی دیا تو کبھی منفی ہو گیا بعد میں پھر مثبت ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 459 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 1 لاکھ 17 ہزار 578 پر آ گیا۔
اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 17 ہزار891 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 17 ہزار 119 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
انٹر بینک میں آج کاروبار کے اختتام تک امریکی ڈالر 8 پیسے ہی سستا ہو سکا۔
کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 8 پیسے سستا ہو کر 278 روپے 56 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 64 پیسے کا تھا۔