• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران برآمدات میں 10.52 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ شماریات

فوٹو فائل
فوٹو فائل

رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران برآمدات میں 10.52 فیصد اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا دسمبر مجموعی برآمدات کا حجم 16 ارب 56 کروڑ ڈالر رہا۔ 

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران برآمدات تقریباً 15 ارب ڈالر تھیں۔ رواں سال دسمبر میں مجموعی برآمدات میں 0.67 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 

اعداد و شمار کے مطابق دسمبر میں ملکی مجموعی برآمدات کا حجم 2 ارب 84 کروڑ ڈالر رہا۔ گزشتہ سال دسمبر میں مجموعی برآمدات 2 ارب 82 کروڑ ڈالر تھیں۔ 

ادارہ شماریات کے مطابق نومبر کے مقابلے میں مجموعی برآمدات میں 0.28 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ نومبر میں مجموعی برآمدات کا حجم 2 ارب 83 کروڑ ڈالر تھا۔ 

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران درآمدات میں 6.11 فیصد اضافہ ہوا۔ جولائی تا دسمبر مجموعی درآمدات کا حجم 27 ارب 73 کروڑ ڈالر رہا۔ 

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں درآمدات 26 ارب 13 کروڑ ڈالر تھیں، دسمبر میں مجموعی درآمدات میں سالانہ 14.02 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دسمبرمیں مجموعی درآمدات کا حجم 5 ارب 28 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ نومبر کے مقابلے میں دسمبر میں مجموعی درآمدات 17.44 فیصد بڑھ گئیں۔ نومبر کے دوران ملکی مجموعی درآمدات 4 ارب 50 کروڑ ڈالر تھیں۔ 

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں تجارتی خسارے میں 0.18 فیصد اضافہ ہوا۔ جولائی تا دسمبر تجارتی خسارہ 11 ارب 17 کروڑ ڈالر سے زیادہ رہا۔ دسمبر میں تجارتی خسارے میں سالانہ 34.80 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 

ادارہ شماریات کے مطابق دسمبر کے دوران تجارتی خسارہ 2 ارب 44 کروڑ ڈالر رہا۔ نومبر کے مقابلے میں دسمبر میں تجارتی خسارے میں ماہانہ 46.61 فیصد اضافہ ہوا۔ نومبر کے دوران ملکی تجارتی خسارہ 1 ارب 66 کروڑ ڈالر تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید