• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روایتی اور اسلامی بینکوں کو 2429 ارب روپے مارکیٹ آپریشن کیلئے جاری

اسٹیٹ بینک آف پاکستان — فائل فوٹو
اسٹیٹ بینک آف پاکستان — فائل فوٹو 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں کو 2429 ارب روپے 7 اور 28 روزہ مارکیٹ آپریشن کے لیے فراہم کر دیے۔

اسٹیٹ بینک نے روایتی بینکوں کو 7 دن کے لیے 13.04 فیصد سالانہ شرحِ سود پر 1100 ارب روپے فراہم کیے ہیں۔

روایتی بینکوں کو 28 دن کے لیے 13.04 فیصد سالانہ شرحِ سود پر 1145 ارب روپے فراہم کیے گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے اسلامی بینکوں کو 7 دن کے لیے 13.08 فیصد سالانہ شرحِ سود پر 179 ارب روپے فراہم کیے ہیں۔

اسلامی بینکوں کو 28 دن کے لیے 13.08 فیصد سالانہ شرح سود پر 5 ارب روپے فراہم کیے گئے ہیں۔

تجارتی خبریں سے مزید