اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے حوالے سے بڈ اوپننگ کی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے لیے بولی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
سیکریٹری ایوی ایشن کے مطابق بولی کے لیے کم سے کم آفر کا ریفرنس پرائس کا 56 فیصد رکھا گیا ہے۔
سیکریٹری ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ ترکش کمپنی نے 47.25 فیصد بولی جمع کرائی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال اگست میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو 15 سال کے لیے آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔
وزارتِ خزانہ نے اسلام آباد ایئر پورٹ کو آؤٹ سورس کرنے کا پلان منظور کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق آؤٹ سورس ہونے پر تھرڈ پارٹی ایڈوانس 10 کروڑ ڈالرز دے گی، خلاف ورزی ہونے پر ایڈوانس پیمنٹ واپس کیے بغیر معاہدہ کینسل ہو جائے گا۔