غزہ پر اسرائیلی بمباری سے مزید 86 فلسطینی شہید اور 113 زخمی ہوگئے۔
فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت سے اب تک 30 ہزار 717 فلسطینی شہید اور 72 ہزار 156 زخمی ہوچکے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے یہودی آبادکاروں کے لیے 3500 رہائشی یونٹ قائم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔
رپورٹس کے مطابق غیرقانونی بستیاں فلسطینی علاقوں میں بنائی جائیں گی۔ مغربی کنارہ مختلف ٹکڑوں میں تقسیم ہونے سے فلسطینی ریاست کا قیام ناممکن ہوجائے گا۔