اسلام آباد( پی پی آئی) احتساب عدالت نے آصف زرداری، نوازشریف، یوسف رضا گیلانی اور دیگر کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس میں تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کر کے 19 مارچ کو پیش ہونے کی ہدایت کردی۔دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ تفتیشی افسر ضمنی ریفرنس کیلئے رپورٹ پیش کرے گا، تفتیشی افسر کو نوٹس کردیں۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری، قائد مسلم لیگ (ن) نوازشریف، رہنما پیپلز پارٹی یوسف رضا گیلانی اور دیگر کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس کی سماعت کی۔