وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ملاقات کی۔
چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی نے وزیر اعظم شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی نے اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
ملاقات میں پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ اور سیکیورٹی امور سے متعلق بات چیت کی گئی۔