پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ انتخابی دھاندلی کے خلاف گرینڈ الائنس بنانے جارہے ہيں۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ فارم 45 کے تحت جو لوگ جیتے ہیں ان کی حکومت ہونی چاہیے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ کے پاس یہ اختیار نہیں کہ حکومت اور کابینہ بنائے۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ تمام پارٹیوں سے بات کریں گے، منظم مہم چلائيں گے۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ انہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔
اس موقع پر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ رات کو دہشت گردی کا ڈراما بنایا گیا، پتا ہے آپ لوگ کیسے ڈرامے بناتے ہیں۔