بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سارہ علی خان فلم پروموشنل ایونٹ کے دوران حادثے میں جلنے سے بال بال بچ گئیں۔
سارہ علی خان آج کل اپنی دو فلموں’اے وطن میرے وطن‘ اور’مرڈر مبارک‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔
اُنہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ان کے پیٹ پر موم لگی ہوئی نظر آرہی ہے۔
اداکارہ نے اس ویڈیو میں شاعرانہ انداز میں اپنے مداحوں کو بری خبر سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ’جب آپ دو فلموں کی تشہیر کر رہے ہوتے ہیں تو کچھ ہنگامہ ضرور ہوتا ہے‘۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ’اب کیا کریں جل گیا میرا پیٹ اور ہوگئی میں لیٹ اس لیے سب کو کرنا پڑے گا ویٹ‘۔
سارہ علی خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ فلم’مرڈر مبارک‘ رواں ماہ 15 مارچ کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی اور فلم’اے وطن میرے وطن‘ رواں ماہ 21 مارچ کو پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوگی۔