• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلک شبیر نے سارہ خان کو ایک اور مہنگا تحفہ دے دیا؟

ـــ فائل فوٹو
ـــ فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان کو اپنے شوہر، گلوکار فلک شبیر سے ایک اور مہنگا تحفہ مل گیا۔

فلک شبیر اکثر ہی سارہ خان سے اپنی محبت کا اظہار کرنے کے لیے خوبصورت اقدامات کرتے نظر آتے ہیں کبھی وہ اپنی اہلیہ کو مہنگے تفریحی دوروں پر لے کر جاتے تو کبھی خوبصورت اور قیمتی تحفے دیتے نظر آتے ہیں۔

سارہ خان نے گزشتہ روز فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کچھ نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔

ان تصاویر میں اداکارہ اور ان کی بیٹی عالیانہ فلک کو مرسڈیز بینز میں بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ فلک نے نئی گاڑی کی چابیاں مجھے دیتے ہوئے کہا کہ’آپ دنیا کی بہترین چیزوں حاصل کرنے کی حقدار ہیں‘۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ کوئی فلک کو یہ بتائے کہ میرے پاس دنیا کی سب سے بہترین چیز پہلے ہی موجود ہے جوکہ خود فلک ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید