سرگودھا ( آن لائن ) محکمہ صحت سرگودھا کے ارباب اختیار کی نا اہلی حکومت پنجاب کی طرف سے دیہی علاقوں میں واقع بنیادی مراکز صحت پر کروڑوں روپے کے فنڈز خرچ کرنے کے باوجود عوام کو طبی سہولیات میسر نہ آ سکیں،دستیاب وسائل کے باوجود بنیادی مراکز صحت پر تعینات ڈاکٹروں کی طرف سے مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولت فراہم کرنے کی بجائے سرگودھا یا فیصل آباد ریفر کرنے کے رجحان میں مسلسل اضافہ نے غریبوں کو پرائے شہریوں میں علاج معالجہ کروانے پر مجبور کر دیا جس سے عام آدمی علاج معالجہ کے علاوہ دیگر اخراجات کا بوجھ برداشت کرنے پر مجبور ہے ۔