صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا میں نویں جماعت کا طالب علم اسکول ٹیچر کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق نجی اسکول کے طالب علم سمیع اللّٰہ کو سبق یاد نہ کرنے پر لاٹھی سے تشدد کیا گیا، ریڑھ کی ہڈی متاثر ہونے پر طالب علم کو پہلے سرگودھا بعد میں فیصل آباد الائیڈ اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ یہ افسوس ناک واقعہ دو روز قبل پیش آیا تھا۔
طالب علم الائیڈ اسپتال فیصل آباد میں دم توڑ گیا ہے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والا طالب علم اسکول کے ہاسٹل میں ہی رہائش پذیر تھا، واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ فرار اسکول ٹیچر کو جَلد گرفتار کر لیں گے۔