وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آصف علی زرداری کو دوسری بار صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دی ہے۔
ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صدر زرداری نے ملکی استحکام کو ہمیشہ مقدم رکھا۔ آئین پاکستان کو ایک بار پھر اس کا حقیقی محسن مل گیا۔
انہوں نے کہا کہ صدر زرداری کی نگاہِ دور رس نے ثابت کردیا کہ وہ ایک بہترین صلاح کار ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ صدر زرداری تمام ریاستی اکائیوں کو یکجا کر کے ملک کو خوشحالی کی جانب گامزن کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ صدر زرداری باکمال صلاحتیوں کے مالک ہیں، انکی واضح برتری جمہوریت کی جیت ہے۔