ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان نے آصف علی زرداری کو صدر پاکستان منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔
رجب طیب اردوان نے آصف علی زرداری کی بطور صدر مملکت کامیابی کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں گہرے برادرانہ تعلقات ہیں۔ امید ہے آپ کے دور میں پاک ترکیے کے عوام کی خوشحالی کےلیے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
ترک صدر نے مزید کہا کہ پاکستان اور ترکیے کے درمیان اسٹریٹیجک شراکت داری جاری رہے گی۔
اُن کا کہنا تھا کہ شراکت داری خطے میں امن اور خوشحالی کےلیے سنگ میل ثابت ہوگی۔ پاکستان کے عوام کی خوشحالی کےلیے دعاگو ہوں۔