• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس نعیم افغان نے بطور جج سپریم کورٹ حلف اٹھا لیا

—ایکس ویڈیو گریب
—ایکس ویڈیو گریب

جسٹس نعیم اختر افغان نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس نعیم اختر افغان سے حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔

جسٹس نعیم اختر افغان کے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 14 ہو گئی۔

سپریم کورٹ آف پاکستان میں اس وقت بھی 3 ججز کی اسامیاں خالی ہیں۔

جسٹس نعیم اختر افغان اس سے قبل چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ تھے۔

قومی خبریں سے مزید