• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوڈیشل کمیشن کی جسٹس نعیم اختر افغان کی بطور جج سپریم کورٹ منظوری


چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نعیم اختر افغان—فائل فوٹو
چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نعیم اختر افغان—فائل فوٹو

جوڈیشل کمیشن نے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نعیم اختر افغان کے نام کی کی بطور جج سپریم کورٹ منظوری دے دی۔

سپریم کورٹ آف پاکستان میں ججز کی تقرری کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا۔

جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کی صدارت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کی۔

جوڈیشل کمیشن نے جسٹس شہزاد احمد ملک کو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ بنانے کی متفقہ منظور بھی دے دی۔

جوڈیشل کمیشن نے دونوں ناموں کی منظوری دے کر معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیا۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نعیم اختر افغان کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید