لاہور کے ڈی آئی جی احسن یونس کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں دبئی میں اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
ڈی آئی جی احسن یونس کو دبئی میں ورلڈ پولیس سمٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
انہیں خدمت مراکز قائم کرنے پر یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔ ان مراکز نے اب تک 22 ملین شہریوں کی خدمت کی ہے۔
احسن یونس کو ایکسیلنس ان کسٹمر سروسز کی کیٹگری میں ایوراڈ سے نوازا گیا۔
انہوں نے اس ایوارڈ کو پنجاب پولیس کے شہدا و غازیوں اور اپنے والدین کے نام کیا یے۔