کراچی (اسٹاف رپورٹر) گرانڈ ماسٹر سید حیدر منان بلبیک بیلٹ 8th ڈان نے پانچویں بار کک باکسنگ مارشل آرٹ میں ریفری اور جج کی سند حاصل کرلی۔ انگلینڈ میں مقیم پاکستانی سید حیدر منان پہلے ایشین برٹش کک باکسر ہیں جنہوں نے دنیا کی سب سے بڑی اور پرانی کک باکسنگ مارشل آرٹ تنظیم واکو سے باقاعدہ تحریری اور پریکٹیکل ٹیسٹ دے کر ریفری اور جج کی ڈگری حاصل کی۔ تقریب کے اختتام پر سید حیدر منان کو واکو گریٹ بریٹین واکو کے صدر مسٹر پیٹر ایڈورڈ نے سرٹیفکیٹ پیش کیا۔ واضح رہے کہ ریفری اور جج کی سند کیلئے ٹیسٹ 10 اپریل 2016 کو انگلینڈ کے ونصر اسپورٹس سینٹر میں ہوئے تھے۔