وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز دفتر سے واپسی پر جوہر ٹاؤن ماڈل بازار پہنچ گئیں۔ خریدار خواتین سے بات چیت کی، اسٹالز کا معائنہ کیا اور کریانہ، پھل، سبزیوں کی ریٹ لسٹ بھی چیک کی۔
وزیراعلیٰ نے خریدار خواتین سے پھل، سبزی و دیگر اشیاء کے نرخ معلوم کیے، خریدار خواتین نے پھلوں کے نرخ زیادہ ہونے کی شکایت کی۔
مریم نواز نے خریدار خواتین سے ہاتھ ملایا اور بچیوں کو پیار بھی کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے خواتین سے سوال کیا کہ رمضان میں کیا بنا رہی ہیں؟ اس پر ان خواتین نے جواب دیا کہ رمضان میں یہ سب سے مشکل سوال ہے۔
ایک بزرگ خریدار نے وزیراعلیٰ پنجاب سے کہا کہ لوگ آپ کے ساتھ ہیں، عوام کے مسائل ایک عورت ہی سمجھ سکتی ہے۔
وزیراعلیٰ نے جواب دیا کہ میں غریب کا خیال رکھنے کے لیے ہی آئی ہوں۔
بزرگ خاتون نے کیلا، خربوزہ اور دیگر پھل اچانک مہنگے ہونے کی شکایت کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی آمد کا پتہ چلتے ہی لوگ رمضان بازار میں جمع ہو گئے۔