• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان کی آمد پر عاطف اسلم کا نیا روح پرور کلام ریلیز


عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے رمضان المباک کی آمد پر نیا روح پرور کلام’اللّٰہ ہو اللّٰہ‘ ریلیز کردیا۔

عاطف اسلم نے اپنے میوزک کیریئر کے دوران اب تک کئی طرح کے گانے گائے اور تقریباََ ان کے سب گانے ہی ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند بھی کیے گئے۔

اُنہوں نے گانوں کے علاوہ حمد اور نعتیں پڑھ کر بھی اپنے مداحوں کے دل جیتے لیکن یہ کام وہ اپنے مداحوں کے لیے نہیں کرتے بلکہ وہ ایسا اپنی دلی خوشی اور سکون کے لیے کرتے ہیں۔

گلوکار نےحال ہی میں اپنی دلوں کو چُھو لینے والی آواز میں نیا کلام ’اللّٰہ ہو اللّٰہ‘ ریلیز کیا ہے۔

اس روح پرور کلام کی ویڈیو کو صرف ایک ہی دن میں ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر 6 لاکھ سے زائد ویوز مل چُکے ہیں۔

جامی کی ہدایتکاری میں بنائی گئی اس ویڈیو کے لیے موسیقی کو احسن پرویز نے ترتیب دیا ہے جس میں عاطف اسلم کی جادوئی آواز کے ساتھ ساتھ بادشاہی مسجد کے خوبصورت مناظر بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔

عاطف اسلم اس سے قبل کئی مشہور کلام اپنی آواز میں پیش کر چُکے ہیں جن میں’تاجدارِ حرم‘، ’مصطفیٰ جان رحمت پر لاکھوں سلام‘ اور ’وہی خدا ہے‘ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ، گلوکار اپنے کئی انٹرویوز میں مکہ مکرمہ میں اذان دینے کی خواہش کا بھی اظہار کر چُکے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید