بولان میڈیکل کمپلیکس (بی ایم سی) کے 20 ڈاکٹرز کے طویل عرصے سے غیر حاضر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) بی ایم سی نے غیر حاضر ڈاکٹروں کو معطل کرنے کیلئے سیکریٹری کو لکھ دیا۔
20 ڈاکٹر غیرحاضر ہونے کے باوجود تنخواہیں بھی وصول کر رہے ہیں جبکہ غیر حاضر ڈاکٹروں میں 11 لیڈی میڈیکل آفیسر بھی شامل ہیں۔
ایم ایس کے مطابق بی ایم سی کے ایک سینئر میڈیکل افسر 3 سال سے غیر حاضر ہیں اور 3 ڈاکٹر 2 برس سے ڈیوٹی سے غیرحاضر ہیں۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ 16 ڈاکٹر 6 ماہ سے ایک سال کے عرصے سے غیر حاضر پائے گئے۔