• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: راشن کی تقسیم میں دھکم پیل، لوگوں نے تھیلے چھینے، مقدمہ درج



لاہورکے علاقے چوہنگ میں رمضان پیکیج کی تقسیم کے دوران بے نظمی کی ویڈیو سامنے آگئی۔

واقعہ گزشتہ روز راشن بیگز کی تقسیم کے دوران پیش آیا، جس کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ راشن بیگز کی تقسیم کے دوران دھکم پیل ہوئی اور لوگوں نے راشن بیگ چھینے۔

چوہنگ میں نامعلوم افراد کے خلاف رمضان پیکیج کے راشن بیگز لوٹنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ پٹواری اصغر کی مدعیت میں 12 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ چوری اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید