صدر آصف زرداری نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی ملاقات کا خیر مقدم کیا ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے درمیان ملاقات احسن شروعات ہے۔ یہی وقت ہے کہ ہم پاکستان کو درپیش اختلافات دور کرنے کا سوچیں۔
انکا کہنا ہے کہ میں ہمیشہ پاکستان کو اولین ترجیح دینے کا حامی رہا ہوں۔ وقت آگیا ہے کہ ہم لوگوں کو امید دلائیں کہ جمہوری عمل کام کر سکتاہے۔