• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منگنی کی افواہوں کی تردید کے بعد مونمون کی پہلی سوشل میڈیا پوسٹ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

مشہور بھاتی ٹیلی ویژن شو ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی اداکارہ مونمون دتہ کی منگنی کی افواہوں کی تردید کرنے کے بعد پہلی سوشل میڈیا پوسٹ سامنے آگئی۔ 

مونمون نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر امریکی شہر نیویارک کے اپنے ماضی کے ایک دورے کی تصاویر شیئر کیں۔ 

واضح رہے کہ مونمون سے متعلق یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ انہوں نے اسی ڈرامے میں ٹپو کا کردار نبھانے والے راج انادکٹ سے منگنی کرلی ہے۔ 

تاہم خود مونمون نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرے پاس اتنی توانائی نہیں کہ میں اس طرح کی خبروں پر اسے صرف کروں۔ 



انٹرٹینمنٹ سے مزید