• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں متنازع شہریت ترمیمی ایکٹ کے نفاذ پر پاکستان کا سخت احتجاج

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

مودی حکومت کی جانب سے بھارت میں متنازع شہریت ترمیمی ایکٹ کے نفاذ پر پاکستان نے سخت احتجاج کیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ کا کہنا ہےکہ بھارتی شہریت ترمیمی ایکٹ لوگوں کے درمیان عقیدے کی بنیاد پر تفریق کرتا ہے، بھارت منظم طریقوں سے اقلیتوں کو نشانہ بنانا بند کرے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ متنازع قانون خطے کے مسلم ممالک میں اقلیتوں پر ظلم کے غلط مفروضے پر مبنی ہے، امتیازی اقدامات نے بھارت کو ہندو راشٹر میں تبدیل کرنے کا ایجنڈا مزید بےنقاب کیا ہے۔

ترجمان ممتاز زہرہ نے مقبوضہ کشمیر کی جماعت کشمیر نیشنل فرنٹ پر پابندی کی بھی شدید مذمت کی۔

واضح رہے کہ بھارت نے آج کشمیر نیشنل فرنٹ کو غیر قانوںی قرار دے کر پابندی عائد کردی ہے۔

قومی خبریں سے مزید