پاکستان ریلوے کی تاریخ کی لمبی ترین مال گاڑی چلا دی گئی ہے، یہ 2 ہزار 5 سو فٹ لمبی مال گاڑی 50 ڈبوں پر مشتمل ہے۔
ریلوے ترجمان کے مطابق مال گاڑی کو انتہائی طاقتور انجن کے ذریعے چلایا گیا ہے۔
مال گاڑی 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کراچی سے 3ہزار ٹن سے زائد مال لوڈ کر کے کوٹری لے کر گئی جس کی اوسط رفتار 38 کلو میٹر رہی۔
ریلوے ترجمان کا کہنا ہے کہ مال گاڑی 94 بائس وہیلر ٹرکوں سے زائد وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتی ہے، اس ٹرین سے سڑک پر ٹریفک کے دباؤ اور ماحولیاتی آلودگی میں بھی کمی آئے گی۔