روسی صدارتی انتخابات کے لیے بھارت کی ریاست کیرالہ میں ووٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالہ میں رہنے والے روسی شہریوں نے اعزازی قونصلیٹ ہاؤس میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹ دیے۔
رپورٹس کے مطابق ووٹ ڈالنے والوں میں کیرالہ میں رہنے والے اور روسی سیاح شامل تھے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق روس میں 8 ویں صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ کا آج سے آغاز ہوگا اور یہ عمل 17 مارچ تک جاری رہے گا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کے صدارتی انتخابات کیلئے آج شروع ہونے والی پولنگ ہفتے اور اتوار کو بھی جاری رہے گی۔
انتخابات میں موجودہ صدر ولادیمیر پیوٹن سمیت 4 امیدوار مدمقابل ہیں اور پیوٹن ہی 5 ویں بار روسی صدر بننے کیلئے مضبوط امیدوار ہیں۔