• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دفتر خارجہ کی انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے وفد کے دورہ پاکستان کی تردید


دفتر خارجہ نے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے اعلیٰ سطح وفد کے دورہ پاکستان کی خبروں کو جعلی قرار دیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ آئی اے ای اے کے اعلیٰ سطح وفد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے زیر گردش خبریں جعلی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کا کوئی عہدیدار اس وقت پاکستان کا دورہ نہیں کر رہا ہے۔

ترجمان نے واضح طور پر کہا کہ نہ ہی مستقبل قریب میں  آئی اے ای اے کے ساتھ کوئی پالیسی بات چیت کا منصوبہ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل آئی اے ای اے نے فروری 2023 میں پاکستان کا دورہ کیا، اس دورے پر وزارت خارجہ نے میڈیا کو بریفنگ جاری کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید