• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاشوں کی وجہ سے ہم بد صورت ہوگئے، اسرائیل نے غزہ کے بچوں کی مسکراہٹیں چھین لیں


غزہ میں اسرائیلی جنگ نے معصوم بچوں کے چہروں کی مسکراہٹیں چھین لیں۔

غزہ سے انخلا کرنے والی بچی نے اپنا درد بیان کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل جنگ سے پہلے وہ بہت خوبصورت تھی لیکن اب وہ بد صورت ہوگئی ہے۔

فلسطینی بچی نے کہا کہ جنگ نے سب کو برباد کردیا، غزہ میں نہ بجلی ہے نہ کھانا اور نہ آٹا تو غزہ واپس کیوں جایا جائے۔

بچی نے کہا کہ میں خوبصورت تھی، میرا چہرہ کھلا کھلا تھا، لاشوں کی وجہ سے ہم بد صورت ہوگئے، جنگ نے ہم سب کو برباد کر دیا۔

فلسطینی بچی نے یہ بھی کہا کہ جب ہم غزہ میں تھے تو وہاں شدید حملے ہوئے، لیکن جب ہم یہاں آئے تو ہمیں یہاں بھی اچھا محسوس نہیں ہو رہا، میں واپس نہیں جاؤں گی، وہاں نہ بجلی ہے نہ کھانا نہ آٹا، میں واپس کیوں جاؤں گی؟

بین الاقوامی خبریں سے مزید