اسلام آباد (آئی این پی ) مختلف ائیر لائنز کے آپریشنل معاملات کی وجہ سے گزشتہ روزکوئٹہ کی اندرون ملک کی 8 پروازوں سمیت ملک بھر کی 22 پروازیں منسوخ کر دی گئی ۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق مطلوبہ تعداد میں مسافروں کا کم سے کم لوڈ پورا نہ ہونے کی وجہ سے پروازیں منسوخ کرنا پڑی ہیں۔ ایوی ایشن کے مطابق قومی ائیر لائن پی آئی اے نے گزشتہ روزکراچی، اسلام آباد اور لاہور سے کوئٹہ کیلئے اپنی 6 پروازیں منسوخ کیں، کراچی سے پی کے 310، 311، لاہور سے پی کے 322، 323 اور اسلام آباد سے کوئٹہ کیلئے پی کے 325، 326 آپریٹ نہیں کی جائے گی۔