• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کے ساتھ بالکل گفتگو ہونی چاہیے، رانا ثناء

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے ساتھ بالکل گفتگو ہونی چاہیے، ہماری ایسی سوچ نہیں رہی کہ کسی سے بات نہیں کرنی۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کے دوران رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ یہ بات درست ہے میں الیکشن نہیں جیت سکا، میرے حلقے اور ضلع میں الیکشن فری اینڈ فیئر ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے جہاں سے جیتے کہتے ہیں درست الیکشن تھا اور جہاں ہارے ہیں اُسے درست تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ پارلیمانی جمہوری نظام میں منتخب لوگوں کو پرفارم کرنے کا موقع ملنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا جو آج شور مچا رہے ہیں، یہی شور 2018ء میں ہم مچا رہے تھے، تقربیاً پونے 4 سال ہم بھی یہ کہتے رہے الیکشن اصلاحات کرلیں۔

رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن کو بااختیار نہیں بنایا گیا، اس وقت ہمارا مذاق اڑایا جاتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پونے چار سال یہ کہتے رہے کسی کو نہیں چھوڑوں گا، یہ لوگ پارلیمنٹ میں آچکے، انہوں نے ایک صوبے میں حکومت بھی بنالی ہے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ بالکل بیٹھ کر گفتگو ہونی چاہیے، ہماری ایسی سوچ ہی نہیں کہ کسی سے بات نہیں کرنی۔

قومی خبریں سے مزید