بھارت میں عام انتخابات کا آغاز 19 اپریل سے ہوگا، ووٹنگ کا عمل یکم جون کو مکمل ہوگا۔
بھارتی الیکشن کمیشن کے مطابق ریاستوں میں مرحلہ وار ووٹنگ ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 4 جون کو شروع ہوگی۔
بھارتی الیکشن کمیشن نے بتایا کہ بھارت کے عام انتخابات میں 1 ارب کے قریب شہری ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔
بھارتی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا مقابلہ 12 جماعتوں کے اپوزیشن اتحاد انڈیا سے ہوگا۔
پری پول سروے کے مطابق مودی کے تیسری مدت کےلیے وزیراعظم بننے کے مضبوط امکانات ہیں۔