• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس نے سپریم کورٹ افسران اور دیگر ملازمین کی ترقیوں کی منظوری دیدی

اسلام آباد (جنگ رپورٹر)چیف جسٹس ا ٓف پاکستان ،مسٹر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی کی سفارشات پر سپریم کورٹ کے افسران اور دیگر ملازمین کی ترقیوں کی منظوری دے دی ہے، موقر ذریعہ کے مطابق ترقی پانے والے افسران میں گریڈ 19 کے اسسٹنٹ رجسٹرار نور مصطفی شاہ اور محمد عباس زیدی کو ڈپٹی رجسٹرار گریڈ بیس میں ترقی دی گئی ہے جبکہ سینئر کورٹ ایسوسی ایٹ ناصر محمود راجہ،شہزاد خرم انیس،حفظ الرحمن ،نثار احمد اور محمد شاہد حبیب کو گریڈ 19میں ریگولر اسسٹنٹ رجسٹرار کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے، اس کے علاہ دیگر 79 ملازمین کو بھی کمیٹی جج سفارشات پر اگلے گریڈ میں ترقی دی دی گئی ہے،ان ملازمین کو 15فروری سے اگلے گریڈ میں ترقی دی گئی ہے اور ان کو ایک سال کے عرصہ کے لیے پروبیشن پیریڈ گزارنا ہو گا۔

ملک بھر سے سے مزید