چڑيا کے عالمی دن پر کراچی کے شہریوں کو چڑیا کی تلاش ہے۔
محکمۂ جنگلی حیات سندھ کے حکام نے کہا ہے کہ ہر سال دنیا بھر میں 20 مارچ کو ’چڑیا کا عالمی دن‘ منایا جاتا ہے، چڑیا کے مشاہدے اور گنتی کا پروگرام مرتب کیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ چڑیا گنتی پروگرام میں عوام کے حصہ لینے کیلیے گوگل فارم جاری کردیا، کوئی بھی شہری اپنے علاقے میں انفرادی طور پر چڑیا شماری کر سکتا ہے، شہری اپنے مشاہدات گوگل لنک پر اپ لوڈ کر سکتا ہے۔
محکمۂ جنگلی حیات کا کہنا ہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں آج شہری گروپس چڑیا شماری کریں گے، چڑیا شماری کے نتائج 20 مارچ کو جاری کیے جائیں گے، چڑیا شماری کے لیے مختلف گروپ تشکیل دیے گئے ہیں۔
حکام نے کہا کہ صبح 8 سے 9 بجے مخصوص علاقوں میں چڑیا کا مشاہدہ کیا گیا، شام 5 سے 6 بجے بھی مخصوص علاقوں میں چڑیا کا مشاہدہ کیا جائے گا۔