عید الاضحیٰ کے موقع پر قربانی سے قبل ہی خواتین کو یہ فکر لاحق ہو جاتی ہے کہ آیا گوشت کو جَلدی اور آسانی کے ساتھ کیسے گلایا جائے گا تاکہ مہمانوں اور اہلخانہ کو انتظار سے بچایا جا سکے۔
پریشان نہ ہوں، اس خاص رپورٹ میں آپ کو کچھ طریقے بتائے جا رہے ہیں، ان پر عمل کر کے آپ گوشت کو باآسانی گلا کر جِلدی سے پکایا جاسکتا ہے۔
گوشت جَلدی گلانے کے لیے ہانڈی میں گوشت کے ساتھ کچا پپیتا یا پھر کچی انجیر ڈال دیں۔
گوشت فریز کیا ہے تو اسے پکانے سے قبل ایک دو گھنٹے پہلے فریزر سے نکال لیں، جب نرم ہو جائے تو چھالیے کے دو موٹے ٹکڑے یا انجیر اس میں رکھ دیں، جب پکانے لگیں تو چھالیہ نکال دیں، گوشت جَلدی پک جائے گا۔
گوشت فریزر سے نکال کر پکانے لگیں تو اسے فوراً چولہے پر مت چڑھا دیں بلکہ پہلے دو تین گھنٹے پانی میں بھگو کر نرم کرلیں، بصورت دیگر گوشت سخت ہو جائے گا۔
اگر آپ گوشت روسٹ کرنا چاہتے ہیں تو گوشت پر تھوڑا سا سرکہ اور تیل لگا کر رات بھر رکھ دیں، صبح جب آپ اس کو پکائیں تو یہ بہت نرم اور ملائی جیسا بنے گا۔