• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حالیہ برسوں میں ہونیوالے دنیا کے بدترین طیارہ حادثے

فوٹو بشکریہ رائٹرز
فوٹو بشکریہ رائٹرز 

بھارت کے شہر احمد آباد سے لندن جانے کےلیے اڑان بھرنے والا بھارتی ایئرلائن کا مسافر طیارہ اڑان بھرنے کے چند ہی منٹوں بعد گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار 242 افراد میں سے 241 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک مسافر معجزانہ طور پر بچ گیا۔

حالیہ برسوں کے دوران دنیا بھر میں کئی بدترین طیارہ حادثے ہوئے جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

2025ء 

امریکا

فوٹو بشکریہ امریکی میڈیا
فوٹو بشکریہ امریکی میڈیا 

رواں سال بھارت کے شہر احمد آباد میں ہونے والے طیارہ حادثے سے قبل امریکا میں امریکی ایئرلائن کا ایک مسافر طیارہ امریکی فوج کے بلیک ہاک ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا اور رونالڈ ریگن واشنگٹن نیشنل ایئرپورٹ کے قریب دریائے پوٹومیک میں گر کر تباہ ہوگیا، اس حادثے میں 60 سے زیادہ مسافر ہلاک ہوئے تھے۔

2024ء

جنوبی کوریا

فوٹو بشکریہ اے پی
فوٹو بشکریہ اے پی

جنوبی کوریا کی جیجو ایئرلائن کی بین الاقوامی پرواز 7 سی 2216 گزشتہ سال 29 دسمبر کو موان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گر کر تباہ ہو گئی تھی۔

اس حادثے میں 175 مسافر اور جہاز کے عملے کے 4 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

آذربائیجان

فوٹو بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا
فوٹو بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا

گزشتہ سال 25 دسمبر کو آذربائیجان ایئر لائنز کی ایک بین الاقوامی پرواز بھی حادثے کا شکار ہوئی۔

آذربائیجان ایئر لائنز کی بین الاقوامی پرواز J2-8243 روس سے قازقستان جانے کے بعد گر کر تباہ ہو گئی تھی اور اس حادثے میں 38 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ 

اس حوالے سے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا تھا کہ روس نے اس طیارے کو غلطی سے نشانہ بنایا تاہم ماسکو نے اس کی بات کی تصدیق نہیں کی۔

جاپان 

فوٹو بشکریہ برطانوی میڈیا
فوٹو بشکریہ برطانوی میڈیا

ٹوکیو کے ہنیدا ایئر پورٹ کے رن وے پر گزشتہ سال 2 جنوری کو جاپان ایئر لائنز کا طیارہ کوسٹ گارڈ کے ایک چھوٹے طیارے سے ٹکرا گیا اور جہاز میں آگ لگ گئی۔

طیارے میں سوار تمام 379 مسافروں کو باحفاظت نکال لیا گیا تاہم چھوٹے طیارے کے عملے کے 6 میں سے 5 افراد ہلاک ہو گئے۔

2022ء

چین 

فوٹو بشکریہ چینی میڈیا
فوٹو بشکریہ چینی میڈیا 

21 مارچ 2022ء کو چائنا ایسٹرن ایئرلائنز کا ایک بوئنگ 737 چین کے جنوب مغربی علاقے گوانگسی میں گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار تمام مسافر ہلاک ہوگئے تھے۔

اس جہاز میں 132 مسافر سوار تھے اور یہ 28 سالوں میں چین میں ہونے والا سب سے بدترین طیارہ حادثہ تھا۔

2020ء

ایران

فوٹو بشکریہ اے ایف پی
فوٹو بشکریہ اے ایف پی

ایران کے پاسداران انقلاب نے امریکا ایران کشیدگی کے دوران 8 جنوری 2020ء کو یوکرین انٹرنیشنل ایئرلائنز کے بوئنگ 737 کو تہران ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے بعد غلطی سے مار گرایا اور اس حادثے میں جہاز کے تمام 176 مسافر ہلاک ہوگئے۔

ایران کی جانب سے اس غلطی کا اعتراف کرکے معذرت بھی کی گئی تھی۔

خاص رپورٹ سے مزید