گورنر کے پی اور میئر پشاور نے پہلے ٹیلی کلینک منصوبے کا افتتاح کردیا۔
پشاور میں منعقدہ کلینک کے حوالے سے بتایا گیا کہ ڈیجیٹل مشین ایک کلک پر بلڈ، شوگر و دیگر ٹیسٹ سمیت بیماریوں کی تشخیص کرے گی۔
اس موقع پر گورنر غلام علی کا کہنا تھا کہ جدید ٹیلی کلینک غریبوں کو سستی اور جدید طبی سہولیات فراہم کریگا۔
انہوں نے کہا یہ صرف ایک مشین نہیں بلکہ مکمل اسپتال ہے۔ گورنر کے پی کے مطابق ڈیجیٹل مشین مہنگے ٹیسٹ سے بچائے گی اور علاج بھی فوری ہوگا۔
میئر پشاور نے اس موقع پر کہا کہ خواتین و مردوں کےلیے الگ الگ مشین نصب کی گئی ہے۔