• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو کے ساتھ بیٹھیں گے، نجکاری پر بات چیت کریں گے، مصدق ملک


وفاقی وزیر پیٹرولیم سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے ساتھ بیٹھیں گے تو نجکاری پر بات چیت کریں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کے دوران مصدق ملک نے کہا کہ ہم پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کا 700 سے 800 ارب کا قرض بیچ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کے ساتھ بیٹھیں گے تو نجکاری پر بات چیت کریں گے، ہم اپنی نسلوں کےلیے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اپریل سے ستمبر تک 35 ہزار میگاواٹ بجلی کی ضرورت ہے، سردیوں میں بجلی کی ڈیمانڈ بڑھانے کی پالیسی مرتب کر رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ سردیوں کے مہینوں میں بجلی کی کھپت 10 ہزار میگاواٹ رہ جاتی ہے، تجویز ہے کہ سردیوں میں بجلی کی قیمت کم کردی جائے تاکہ استعمال بڑھ جائے۔

قومی خبریں سے مزید