• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوشش ہے جلد از جلد ریڈ لائن منصوبہ مکمل کریں، شرجیل میمن


سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پوری کوشش ہوگی کہ جلد از جلد ریڈ لائن منصوبہ مکمل کیا جائے۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کے دوران شرجیل میمن نے کراچی میں ریڈ لائن سمیت ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر کا ذمے دار گزشتہ نگراں حکومت کو قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ پوری کوشش ہوگی جلد ازجلد ریڈلائن منصوبے کو مکمل کیا جائے، تاخیر کے ذمے داروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے پنک بس کا شاندار پروگرام شروع کیا ہے، پنک بس میں خواتین محفوظ طریقے سے سفر کرسکتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری کوشش ہے کہ بی آر ٹی ریڈ لائن منصوبے کی عوام کو خوشخبری دوں، تاخیر سے منصوبے کی لاگت میں اضافہ ہوتا ہے، عوام میں بے چینی ہوتی ہے۔

سینئر وزیر سندھ نے یہ بھی کہا کہ منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر نہیں ہونا چاہیے، جو بھی ذمہ دار ہو اس کا احتساب ہونا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید