اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان میں ایران کے رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ہم ہمیشہ پاکستانی شہداء کو ایران کے شہید سمجھتے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اتوار کو اپنی ایک پوسٹ میں ایرانی سفیر نے کہا کہ میں یہ دیکھ کر بہت افسردہ ہوں کہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز میں شامل سات نوجوان پاکستانی بھائیوں نے رمضان کے مقدس مہینے میں اپنی مادر وطن کی حفاظت کرتے ہوئے دہشت گردانہ حملے میں شہادت قبول کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ یہ سمجھتے ہیں کہ پاکستانی شہداء ایران کے شہید ہیں۔ ایرانی سفیر نے کہا کہ میں پاکستان کے عوام اور حکومت اور ان خاندانوں سے تعزیت کرتا ہوں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں شہداء کی تصاویر بھی شیئر کیں۔