• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی گیس ری فلنگ سمیت دیگر الزامات کے تحت مقدمات درج

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نے غیر قانونی طور پر گیس ری فلنگ کے الزام میں 5 افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے، پولیس کے مطابق ارشد،وسیم،کاشف ،قاسم اور یٰسین نے اپنی دکانوں میں گیس ری فلنگ کا کام شروع کیا ہوا تھا جب کہ ان کے پاس کسی محکمے کا این او سی نہ تھا جن کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے، پولیس تھانہ بی زیڈ نے بوگس چیک دینے کے الزام میں حسن ستار نامی شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، دوسری جانب پولیس کے مطابق اطلاع موصول ہوئی کہ اشتہاری ملزم عابد بدھلہ سنت میں موجود ہے، پولیس اس کی گرفتاری کے لیے گئی تو بشیر نامی شخص نے اس کو فرار کرا دیا جسے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ 
ملتان سے مزید