29 اگست 1946 ء کو قائدِ اعظم نے آمدِ رمضان کےبعد اپنے ایک خطاب میں فرمایا کہ ’’رمضان کا مبارک مہینہ اسلامیانِ ہند کو نظم و ضبط کا ایک زبردست درس دیتا ہے۔
اب ہمیں حقائق پر اور گہری نظر ڈالنی ہے اور مسلمانوں سے میری استدعا ہے کہ وہ اس ماہ ایک منظّم، باعظمت، باوقار اور تربیت یافتہ قوم کی طرح اپنی تمام قوّتوں کو ایک مرکز پر مجتمع کریں۔
مصیبتیں جھیل کر اور قربانیاں دے کر اپنے راستے سے تمام رکاوٹیں دُور کریں کہ اب اِس کے سوا آزادی کی اور کوئی شاہ راہ نہیں ہے۔ (مراسلہ، منیر احمد منیر، لاہور)