• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فارس شفیع اور ہنی سنگھ نے موسیقی کے مداحوں کو خوش کر دیا

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار فارس شفیع اور بھارتی ریپر ہنی سنگھ کی حالیہ دوستانہ ملاقات سے سرحد کے دونوں جانب موجود موسیقی کے شائقین خوش نظر آ رہے ہیں۔

ہنی سنگھ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فارس شفیع کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں دونوں گلوکاروں کو ایک دوسرے کو گلے سے لگائے مسکراتے ہوئے کیمرے کے لیے پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’لاہور سے میرے بھائی فارس شفیع کو خوش آمدید جو واحد ہپ ہاپ آئیکون ہے‘۔

ہنی سنگھ کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

کچھ صارفین یہ قیاس آرایاں بھی کر رہے ہیں کہ ان دونوں گلوکاروں کے اشتراک سے جلد ہی کوئی نئی میوزک ویڈیو ریلیز ہونے والی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید