• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق پارلیمانی سیکریٹری پنجاب کے قتل کے ملزمان جیل منتقل

سابق پارلیمانی سیکریٹری پنجاب چوہدری عدنان کے قتل کے گرفتار ملزمان کو جیل بھجوادیا گیا۔

چوہدری عدنان قتل کے معاملے پر اسلام آباد کی عدالت نے دونوں گرفتار ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا۔

گرفتار ملزم جنید شاہ اور دانش بھٹی کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

عدالت کے روبرو پولیس نے تفتیش مکمل ہونے پر دونوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کی استدعا کی۔

ملزمان کو مجسٹریٹ مدثر شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیا، ملزمان کا مختلف اوقات میں 14 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید