• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکیش کھنہ نے رنویر سنگھ سے متعلق پوسٹ ڈیلیٹ کردی

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

ٹاک شو میزبان، فلم پروڈیوسر اور بالی ووڈ کے سینئیر اداکار مکیش کھنہ نے اسٹار اداکار رنویر سنگھ سے متعلق پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔

واضح رہے کہ مکیش کھنہ اپنی آئیکونک سپر ہیرو شکتی مان کے حوالے سے کافی مشہور ہیں۔ 

انہوں نے حال ہی میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شکتی مان پروجیکٹ میں کاسٹنگ پر پھیلی افواہ کہ بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ شکتی مان پروجکیٹ میں شامل ہیں اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ابھی کاسٹنگ نہیں ہوئی ہے۔  

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کے بارے میں پوسٹ بھی ڈیلیٹ کر دی ہے۔ 

ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے شکتی مان پروجیکٹ کی ابھی کاسٹنگ فائنل نہیں کی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید