• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متعدد فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے اور ناقص اشیاء تلف

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملاوٹ مافیا کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ملتان، خانیوال اور وہاڑی میں سویٹس یونٹس، سپر سٹورز، ملک شاپس اور ہوٹلوں سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن کی گئی اور حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے کئے گئے ، 61 لٹر زائد المیعاد مشروبات، 16 لٹر غیر معیاری دودھ، 10کلو زائدالمیعاد اشیاء تلف کردیں۔ سورج کند روڈ، چونگی نمبر 7 پر 2 بیکریوں کو فریزر میں گندے پانی کی موجودگی، پروسیسنگ ایریا میں مکڑیوں ، ورکرز کے میڈیکلز سرٹیفکیٹس کی عدم موجودگی پر 25، 25 ہزار روپے ، ماڈل ٹاؤن اور واپڈا ٹاؤن میں خوراک کی تیاری میں ایکسپائری مصالحہ جات کا استعمال کرنے، رینسڈ آئل کے استعمال پر 2 ہوٹلوں کو 35 ہزار، چونگی نمبر 6 پر سپر سٹور کو ایکسپائرڈ مشروبات فروخت کرنے پر 10 ہزار روپے ، میلسی اور بورے والا میں 3 فوڈ پوائنٹس کو ایکسپائری ڈرنکس فروخت کرنے، گندگی پر 29 ہزار، بورے والا میں غیر معیاری دودھ فروخت کرنے پر ملک شاپ کو 8000 روپے اور خانیوال میں 4 فوڈ پوائنٹس کو زائدالمیعاد اجزاء فروخت کرنے ، ناقص انتظامات پر 20 ہزار روپے جرمانے کئے گئے ۔
ملتان سے مزید