• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی اور او جی ڈی سی ایل کے مابین اربن فاریسٹ کے حوالے سے یادداشت پر دستخط

ملتان (سٹاف رپورٹر )ایم این ایس زرعی یونیورسٹی اور او جی ڈی سی ایل کے مابین اربن فاریسٹ بنانے کے حوالے سے یادداشت پر دستخط کئے گئے۔زرعی یونیورسٹی کی جانب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ اور او جی ڈی سی ایل کی جانب سے محمد طیب ریجنل چیف نے دستخط کئے۔اس معاہدے کے تحت زرعی یونیورسٹی میں میواکی جنگل تیار کیا جائے گا۔او جی ڈی سی ایل کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے تحت اس مقصد کے لیے ایک ملین کی فنڈنگ بھی کرے گا۔ پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے او جی ڈی سی ایل کی اس کاوش کو سراہا ۔اس موقع پر عبدالرحیم سوشل ویلفیئر آفیسر،محمد رفیق فاروقی،ڈاکٹر عابد حسین،ڈاکٹر مقرب علی بھی موجود تھے۔
ملتان سے مزید